7 دسمبر 2013 - 20:30
شام: سرکاری افواج نے عیسائی اکثریتی شہر معلولا کا محاصرہ کرلیا

شامی افواج نے القلمون اور النبک میں اپنی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے شہر معلولا کو بھی دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے اس شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامی افواج ریف دمشق کے شمال میں القلمون اور دمشق ـ حمص شاہراہ پر واقع النبک نامی شہر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس دوران دہشت گردوں کے کئی اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور فوج کی پیشقدمی روکنے کے لئے رکھی گئی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا ہے۔ دریں اثنا سرکاری افواج معلولا میں بھی داخل ہوئی ہیں اور کاروائی زوروں سے جاری ہے۔واضح رہے کہ دہشت گردوں نے کئی دنوں سے اس تاریخی شہر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے اور گرجاگھر میں پناہ لینے والی راہباؤں اور یتیم بچوں کو اغوا کیا ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق سرکاری افواج نے معلولا کی طرف جانے والے تمام مواصلاتی راستوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور شہر کے مشرق میں دہشت گردوں کے اصل ٹھکانے پر حملے کئے ہیں جبکہ شہر کے مغرب میں ریما کی زرعی زمینوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد شہر میں داخل ہوگئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/٭۔٭